عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، اعظم خان نے ایف آئی اے کے بعد نیب میں بھی بیان دے دیا

02:31 PM, 21 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان  نیب دفتر میں پیش ہوگئے ۔اعظم خان نے نیب حکام کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا۔

نیب نے اعظم خان کو190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں طلب کیا تھا۔نیب حکام کی جانب سے اعظم خان سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ  کی گئی۔ 

واضح رہے کہ بدھ کو اعظم خان نے امریکی سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایف آئی  اے میں 161 کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ 

مزیدخبریں