اسلام آباد: سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس جلد ہی بلائے جانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں گریڈ انیس اور بیس کے افسران کی اگلے گریڈز میں ترقی کی منظوری دی جائیگی۔
اگلے گریڈز میں ترقی کے منتظر ایف بی آر کے 195 افسران بارے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ افسران نے اپنی پرفارمنس ایویلیوشن رپورٹس جمع نہیں کرائی ۔
ترقی کے منتظر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ بیس کے پینتالیس افسران نے پرفارمنس رپورٹس جمع کرائی نہ اثاثے ظاہر کیے۔
قاضی افضل نے 2017سے، محمد اظہر انصاری نے2014سے، محمد جمیل، ناصر جنجوعہ،عجاز خان، ظہور احمد، فرید اللہ جان نے بھی 2016سے پرفارمنس ایویلیوشن رپورٹس جمع نہیں کرائی۔
ترقی کے منتظر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ انیس کے 56افسران بھی اپنی رپورٹس جمع کرانے میں ناکام رہے۔
کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے 20 افسران جبکہ گریڈ انیس کے 74افسران نے بھی پرفارمنس ایویلیوشن رپورٹس جمع نہیں کرائی۔
ایف بی آر نے مذکورہ افسران کو چوبیس جولائی تک اپنی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔