پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: File

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت کی مدت میں 8 اگست تک توسیع کر دی ۔ 

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے دونوں سابق وزرا کی ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی.

عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی.

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پر جناح ہاؤس پر حملے سمیت نو مئی کے گھیراو جلاو اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات میں گرفتاری کے خدشے پر  شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا ہے.

مصنف کے بارے میں