حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے چند گھنٹے باقی ، پرویز الہٰی کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا یقینی

11:55 PM, 21 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: تخت لاہور کس کا ہوگا؟ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ بچا پائیں گے یا پھر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بنیں گے۔ وزیراعلیٰ کا انتخاب آج شام چار بجے ہوگا۔ 

نیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ ختم ہونے کے بظاہر چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔ اگر تحریک انصاف اور ق لیگ کے اراکین ادھر ادھر نہ ہوئے تو آج پرویز الہٰی دوسری مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ بننے کے لیے چودھری پرویز الہٰی کے پاس نمبر پورے ہیں اور لاہور کے مال روڈ پر واقع ہوٹل میں اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 186 ارکان موجود ہیں ۔ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس 180 ارکان ہیں اور 5، 6 ارکان ادھر ادھر ہونے سے صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں