آصف زرداری چودھری شجاعت ملاقات میں کھانے کا وقفہ ، پسندیدہ کھانا پہنچا دیا گیا 

11:42 PM, 21 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور صدر پی ایم ایل کیو چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات میں کھانے کا وقفہ ہوا ہے۔ آصف زرداری کا پرہیزی کھانا چودھری شجاعت  کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات کا دوسرا دور 2 گھنٹے سے جاری ہے۔ درمیان میں کھانے کا وقفہ بھی ہوا ۔ بلاول ہاؤس سے پرہیزی کھانا پہنچایا گیا ہے۔ کھانے میں بھنڈی ، سلاد اور گرم روٹی ہے۔ 

چودھری شجاعت نے آصف زرداری کو کہا کہ کھانا منگوانے کی کیا ضرورت تھی۔ یہاں بھی آپ کو حسب خواہش کھانا مل سکتا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ سبزی میں بھندی بہت پسند ہے۔ 

مزیدخبریں