اسلام آباد: ایف بی آر نے تبادلوں کے لئے سیاسی دباؤ ڈلوانے والے افسران کو وارننگ دیدی ہے۔ دباؤ ڈالوانے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ایف بی آر نے تبادلوں ، تقرریوں ، ڈیپوٹیشن کیلئے سیاسی دباؤ ڈلوانے والے افسران کو سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ ایف بی آر نے تمام ممبران ، چیف کمشنرز، ڈی جیز ، چیف کولیکٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی دباؤ ڈلوانے والے افسران کے نام نوٹ کئے گئے ہیں۔
بارہا منع کرنے کے باوجود سیاسی دباؤ ڈلوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف بی آر کے بعض افسران انتظامی امور میں سیاسی دباؤ ڈلواتے ہیں ۔افسران کے اس رویے پر سخت تشویش ہے۔ آئی آر، کسٹمز کے تمام افسران کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ یہ عمل مس کنڈکٹ ہے۔ سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کی خلاف ورزی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے عمل پر سول سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز2020 کے تحت انضباطی کارروائی کا اختیار ہے۔ دباؤ ڈلوانے والے افسران کے ناموں کو ان کے سروس رکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔