پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر احتجاج پرامن نہیں ہوگا : عمران خان کی دھمکی 

10:14 PM, 21 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگر پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ نہ بنے تو میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔ اگر ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تو پھر ہم چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے۔ پر امن نہیں رہیں گے۔ 

لاہور میں احتجاج سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ میں نیوٹرلز ، آصف زرداری اور شہبازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ کل اگر ایم پی اے چوری کیے گئے تو پھر پاکستان کو سری لنکا بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اور پہلے ہم پرامن رہے لیکن کل پرامن نہیں رہیں گے۔

انہوں نے عوام کو کہا کہ کل اگر پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ نہیں بنتے تو پھر وہ گھروں میں نہیں بیٹھے اور باہر نکل کر احتجاج کرے ۔ عوام کے مینڈیٹ کو عزت دی گئی تو کل اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں گے۔ 

مزیدخبریں