لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر پر برہم ہیں۔ جنہوں نے پنجاب میں ضمنی انتخاب کرایا انہیں سزا ملنی چاہیے۔ جتنا پیسہ ضمنی انتخابات میں چلا تاریخ میں نہیں چلا۔ سکندر سلطان راجہ جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں جیتا ۔ان کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی۔ پولیس نے ایف آئی آر کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے ۔ خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا۔موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا۔ تحریک انصاف 8 دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا ۔ ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے۔ ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف نہیں لڑے،۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا۔ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں۔ ہم انتظامیہ اور ریاستی مشینری کیخلاف لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے دوبارہ ہمارے ارکان کی منڈی لگادی ہے۔ پہلے عدم اعتماد کے موقع پر بھی منڈی لگائی گئی تھی۔ ہمارے اتحادیوں نے فائدہ ہم سے اٹھائے اور عدم اعتماد کے موقع پر اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ سندھ ہاؤس جانے والے پی ٹی آئی کے ارکان نے آئین سے غداری کی۔