اسلام آباد: پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک تو تباہ کرنا تھا ۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کو بچایا۔ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کہا ہے شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں۔
بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا جا رہا ۔ عمران خان احمق اور اس کے چاہنے والے بے وقوف ہیں۔ عدالت کو کہوں گا کہ پارلیمنٹ کے معاملات میں دخل نہ دے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے تعفن کی داستانیں لاس اینجلس سے ڈی چوک تک پھیلی ہوئی ہیں، ایک گندگی کے ڈھیر سے خوشبو کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے، ثابت ہو گیا کہ تم غیر کے ایجنٹ تھے جو پاکستان کی تباہی کیلیے مسلط کیے گئے تھے.
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم آپ کے لئے زمین اتنی گرم کردیں گے کہ یوتھیوں کے نرم تلوے بھی اس پر نہیں رکھے جاسکیں گے۔ عمران خان اپنی حدود میں رہو، ابھی ہم زندہ ہیں، حکیم رانا ثناء اللہ کو جگاؤ، ابھی بہت سے کیسز پڑے ہیں۔