ایف ڈی آئی میں اضافہ کیا جائے گا: وزیر مملکت برائے خزانہ 

ایف ڈی آئی میں اضافہ کیا جائے گا: وزیر مملکت برائے خزانہ 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے  ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او  مہمت سیلپوگلو نےملاقات کی ۔  سی ای او ٹوٹل پارکو نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  انہوں نے وزیر مملکت برائے خزانہ  کو ٹیکس سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں پائیدار ترقی کےحصول کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے پر عزم ہے  ۔ کاروباری برادری کو سہولت پر گہری توجہ کے ذریعے پاکستان میں ایف ڈی آئی میں اضافہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے سی ای او ٹوٹل پارکو کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر مملکت نے متعلقہ حکام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔  مہمت سیلپوگلو نے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر مملکت برائے خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔