اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار ایرکسن اورفریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے تعاون سے ہوا جس میں آئی ٹی یو ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس 2023ء کی قومی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔شرکا نے اہم ایجنڈا آئٹمز کی نشاندہی کی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار کاانعقاد کیاگیا، سیمینار ایرکسن اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں آئی ٹی یو ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس 2023 ء کی قومی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سربراہ گورنمنٹ اینڈ انڈسٹری ریلیشنز مشرق وسطیٰ و افریقا ایرکسن، علی چیمہ نے سیشن کا انعقاد کیا۔
وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور ایف اے بی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیشن میں آئی ٹی یو ڈبلیو آر سی-23کی اہمیت، ایجنڈا آئٹمز اور تیاری کے عمل پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اہم ایجنڈا آئٹمز کی نشاندہی کی اور ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئی ٹی یو ڈبلیو آر سی-23 میں ایک مربوط قومی نقطہ نظر پیش کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کا حصہ بننا چاہیے۔
ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس سپیکٹرم مینجمنٹ سے متعلق ایک عالمی کانفرنس ہے جو ہر چار سال بعد انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ذریعے ریڈیوریگولیشنز کاجائزہ لینےاوراس پر نظر ثانی کے لیے منعقد کی جاتی ہے جس میں ریڈیو فریکوئینسی سپیکٹرم اور جیو سٹیشنری سیٹلائٹ اورغیرجیوسٹیشنری سیٹلائٹ اوربٹ کے استعمال کو کنٹرول کرنے پرنظرثانی کی جاتی ہے۔