عمران خان کے پاس جھوٹ اور غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں : وفاقی وزیر ساجد طوری 

عمران خان کے پاس جھوٹ اور غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں : وفاقی وزیر ساجد طوری 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر و نائب صدر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ساجد حسین طوری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف خرید وفروخت کےالزامات من گھڑت، بےبنیاد اورجھوٹ پرمبنی ہیں۔عمران خان جھوٹ وغلط بیانی سے عوام کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر و نائب صدر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی دور حکومت میں جھوٹے وعدوں اور الزامات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ آج کے تمام مسائل کے ذمہ دارعمران خان کی نالائقی ہے۔ضمنی الیکشن جیتنے کے باوجود عمران خان بوکھلاہٹ کا شکارہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ترجمان کے پاس سوائے گالیوں اور بد زبانی کے کوئی ثبوت نہیں۔عمران خان نے ہر ادارے اور ہر سیاسی مخالف پر الزامات لگائے ہیں جس عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین کہا تھا اسی عدالت نے انہیں غیرآئینی قراردیا ہے۔تحریک انصاف کے ٹوٹنے کے ذمہ دارآصف علی زرداری نہیں بلکہ عمران خان خود ہیں۔

مصنف کے بارے میں