نیویارک: نصف سے زائد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ چند ہی سالوں میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی ۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کی جانب سے ملک گیر سروے میں 8 ہزار سے زائد افراد کی رائے لی گئی ۔ سروے کے مطابق ایک تہائی امریکی جمہوریت سے زیادہ ایک مظبوط لیڈر کے حامی ہیں ، اور وہ سمجھتے ہیں کہ سفید فام امریکیوں کی جگہ تارکین وطن قبضہ کر رہے ہیں ۔
ہر پانچ میں سے ایک شخص نے یہ ارادہ ظاہر کیا کہ ممکنہ فسادات کے پیش نظر وہ جلد مسلح ہوں گے ۔ 4 فیصد افراد نے کہا کہ امکان ہے کہ وہ بندوق سے کسی کو گولی مار دیں گے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ان کی بدترین توقعات سے بڑھ کر ہیں اور عوام میں بے اعتمادی اور تشدد کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی تشویشناک صورتحال ہے ۔