اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا جبکہ کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کرنے کی باضابطہ منظوری بھی دیدی۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر تھے جبکہ وہ 2013ءکے انتخابات کے دوران آئی جی پنجاب اور پرویز مشرف کے دور میں ڈی آئی جی سرگودھا تعینات تھے۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے آفتاب سلطان نے 1977ءمیں پنجاب پولیس میں بطور اے ایس پی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات
02:43 PM, 21 Jul, 2022