پی پی 7 راولپنڈی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی

01:43 PM, 21 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان نے نتائج آنے کے بعد ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ 
کرنل (ر) شبیر اعوان نے دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کرنے کے آر او کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے آر او رائے سلطان بھٹی کو حلقے کے نتائج جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ 
عدالت نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی اور آج الیکشن کمیشن نے بھی پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں