دبئی: متحدہ عرب امارات میں گرمی سے بچنے کے لئے مصنوعی بارش برسا دی گئی،بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے بچنے اور خلیجی ملک میں بارش کو بڑھانے کیلئے بادلوں کی مدد سے مصنو عی بارش کروائی گئی ہے ۔
بارشوں کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے میں مشکلات پیش آئیں ۔
جنوب مشرقی ایشیا میں یہ منظر عام ہوتا ہے مگر یہ ایشیا نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات ہے جہاں گرمی سے بچنے کیلئے مصنو عی بارش کروائی گئی۔
اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے قومی موسمیاتی ادارے نے تیز بارشوں کی ویڈیو جاری کی۔
مصنو عی بارش متحدہ عرب امارات میں بارشوں کو بڑھانے کے ایک مشن کا حصہ ہے جس کی مدد سے ہر سال ہونے والی اوسطاً 4 انچ بارش کو مزید بڑھایا جاسکے گا۔
مصنو عی بارش ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہو ئے کرائی گئی جو بادلوں میں الیکٹرک چارجز پیدا کرتی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بارش کی صورت اختیار کریں۔
واضح رہے مصنو عی بارشوں میں بادلوں کے الیکٹرک چارجز کو تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہونے والے موجودہ نظام کی قیادت انگلینڈ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے پروفیسر مارٹن امبوم کر رہے ہیں۔