ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے جھانسے میں اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرالیا

10:31 PM, 21 Jul, 2021

ممبئی : بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دے کر اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی کو بازیاب کرالیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی 17 سالہ لڑکی کو  بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کا جھانسہ دیکر   ممبئی اسمگل کیا جارہا تھا  جسے ممبئی پولیس نے  بر وقت کارروائی کرتے  ہوئے بازیاب کرا لیا۔

بارہویں جماعت کی طالبہ  شاہ رخ خان کی مداح تھی اور اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنا چاہتی تھی۔اس کی فیس بک پر ملزم سے دوستی ہوئی جس نے خود کو ایونٹ مینجر ظاہر کیا اور کہا کہ شاہ رخ خان سے تمہاری ملاقات کرانا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ 

5 جولائی کو   ملزم  پالشیپارہ پہنچا  اور  لڑکی کو اس کی کوچنگ کلاس سے لیا اور کولکتہ  لے گیا،جہاں سے وہ  ہوورا  سے لڑکی کو ممبئی لے کر جا رہاتھا۔

دوسری طرف  لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروا دی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی  کی تصویر ہر جگہ شیئر کردی  اور تمام ریلوے اسٹیشنوں کو الرٹ کردیا گیا تاہم  اتوار کے روز  لڑکی کو ہوورا جنکشن سے ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے  پہچان لیا گیا اور فوری طورپر لڑکی کو پولیس نے تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

مزیدخبریں