باجوڑ کے راغگان ڈیم میں کشتی حادثے میں 3 افراد ہلاک ، 20 لاپتہ ہوگئے

10:10 PM, 21 Jul, 2021

باجوڑ: راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے حادثے میں بیس افراد لاپتہ ہیں ،

 عینی شاہدین کے مطابق ڈوبنے والی پہلی کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، اس کے بعد دونوں کشتیوں میں سوار افراد کو بچانے کے لیے تیسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔

کشتی میں سوار چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ چارافراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث ہوا ہے 

ریسکیو حکام کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ڈیم میں  ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف راغگان بازار میں احتجاج بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں