تمام خطرات سےہر قیمت پر پاکستان کا دفاع کریں گے ، آرمی چیف

08:27 PM, 21 Jul, 2021

اسلام آباد : چیف آف آرمی سٹاف نے عید کا دن پاک افغان بارڈ ر پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گذارا ، 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید کے روز پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا ۔آرمی چیف کا کورکمارنڈر پشاور نے استقبال کیا ۔

 آرمی چیف نے  ضلع کرم میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی  ۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی مادر وطن کے دفاع کے لئے ان کے بلند عزم کو سراہا ۔

آرمی چیف نے  فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔انہوں نے سرحدوں کی یقینی سیکورٹی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے مل کر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں پیش پیش ہیں ۔

مزیدخبریں