اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں دو بیلوں کی قربانی کی ،
وزیراعظم عید کی تعطیلات کے باعث اس وقت نتھیاگلی میں موجود ہیں، وزیراعظم نے نماز عید الاضحیٰ بھی نتھیاگلی میں ہی ادا کی۔
اس سے قبل بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیلئے بیل اوربکرےکا صدقہ دیا گیا تھا، یہ کام وزیراعظم کے دورہ بخارا کے موقع پر سرانجام دیا گیا، وزیراعظم وفدکےہمراہ صدقے کےجانوردیکھنےخودگئے تھے۔
عید قربان کے پُر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو، قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے، یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اْجاگر کرنے کا جذبہ مہیا کرتا ہے جو اْسے بڑی سے بڑی مشکل صورتحال میں بھی راہ ِراست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔