امریکی دوا ساز کمپنی فائزر پاکستان کو ویکسئن ماہانہ کی بنیاد پر دے گی

04:45 PM, 21 Jul, 2021

اسلام آباد: امریکی ادویہ ساز کمپنی(فائزر) نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی سپلائی رواں ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق فائزر پاکستان کو ماہانہ بنیاد پر کورونا ویکسین کھیپ فراہم کرے گی، رواں ماہ فائزر کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملک پہنچ جائے گی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔ فائزر کمپنی پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ واراور رواں ماہ  ایک لاکھ ڈوز فراہم کرے گی۔

رواں ماہ آنے والی 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نےخریدی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاک ویک ویکسین کے لیے بھاری خام مال درآمد کیا جائے گا، پاکستان پاک ویک کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو سے لے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4روز میں45 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

مزیدخبریں