امریکی کورونا ویکسئن فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

04:31 PM, 21 Jul, 2021

اسلام آباد: فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی،

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے مزید چودہ ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اسلام آباد پہنچی ہیںٰ ، اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کےحوالےکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی، جہاں انہیں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز میں اسٹاک کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نےفائزر سے1کروڑ 30لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ کیاہے، کوویکس گزشتہ ماہ پاکستان کو1لاکھ600 فائزرڈوز فراہم کرچکا ہے جبکہ فائزرکی جانب سےرواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا امکان ہے۔

فائزر دائمی امراض کا شکار،کمزورقوت مدافعت افراد کو لگائی جارہی ہیں، اسکے علاوہ بیرون ملک جانےکےخواہشمند افراد بھی اس سے مستفیذ ہورہے ہیں، امریکی ویکسین ملک کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

مزیدخبریں