کراچی کے ساحلی علاقے میں غیرملکی بحری جہاز پھنس گیا

03:19 PM, 21 Jul, 2021

 کراچی  : سی ویو کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز  پھنس گیا،

تفصیلات کے مطابق کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 ساحل پر ایک کلو میٹر سے کم دوری پر ہے جو چند گھنٹے پہلے ساحل پر پھنسا ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساحل پر  کئی گھنٹوں سے پھنسے بحری جہاز  پر کئی کنٹینرز لدے ہوئے ہیں۔ 

کے پی ٹی کے  ترجمان کے مطابق ساحل پر ہینگ ٹونگ 77 کارگو جہاز  پھنسا ہوا ہے جسے کراچی  پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی۔

 ترجمان کا کہنا تھا  کہ جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیاجبکہ جہاز  کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کر دیے گئے ہیں۔

جہاز کو ریسکیو کرنے میں کتنا وقت درکار ہے اس کے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ 

مزیدخبریں