ملتان: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید ہوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کا الیکشن شفاف ہوا تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک چلانا موجود حکومت کے بس کی بات نہیں، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت مظالم ڈھا رہا ہے۔ موجودہ حکومت آئے دن منی بجٹ پیش کر رہی ہے۔
اُنہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گمشدگی بری خبر ہے، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے، امید ہے تمام حقائق سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابل کے حالات ٹھیک ہوں گے تو اسلام آباد کے حالات ٹھیک ہوں گے۔ پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، ہم افغانستان میں جنگ کے روادار نہیں ہیں۔