جعلی راجکماری کی جعلسازیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

02:10 PM, 21 Jul, 2021

لاہور: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنیز دوم اپنے مفرور لیڈر اور جعلی راجکماری کی جعلسازیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علاج کا ڈرامہ رچا کر ملک سے بھاگنے والا لیڈر نہیں بلکہ بھگوڑا ہوتا ہے۔ نام نہاد شریف خاندان کا فنکاری میں کوئی ثانی نہیں، پوری قوم جانتی ہے کہ کنیز دوم کا یہ فراڈ یا خاندان جعلی فونٹ اور جعلی تصویروں کا ماہر ہے۔ بھگوڑے لیڈر اور جعلی راجکماری کی اس زرخرید کنیز کو پہلے بھی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر ذلت آمیز رسوائی کے بعد کنیز دوم ڈیپریشن کا شکار ہو چکی ہے۔ آر پار، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لے کر کنیز دوم کی منی بدنام ہو چکی ہے۔ استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کا منہ چڑ ھا رہی ہے اور لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ چکی ہے۔ کنیز دوم کی حالت جعلی راجکماری اور بھگوڑے لیڈر کی طرح قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کنیز کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے قد کے حساب سے بیان دے کیونکہ نا اہل لیگ کی وکالت اب اس کے بس کی بات نہیں ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں واضح شکست دیکھ کر پورا ٹولہ بوکھلاچکا ہے،آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان کے سند یافتہ لٹیرو ں اور چوروں کی ہار دیوار پر لکھی ہوئی ہے -انہوں نے کہا کہ کنیز دو م یاد رکھے کہ آزاد کشمیر کے عوام وزیر اعظم عمران خان کی سچی، شفاف اور ایماندار قیادت کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں