کیلیفورنیا: ایمزون کمپنی کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خلا کی سیر کی۔ انہوں نے خلائی کیپسول کے ذریعے زمین کے مسحور کن نظارہ کیا۔
جیف بیزوس اپنی راکٹ کمپنی بلیو اوریجن پر خلائی سفر کے پہلے مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ ایمیزون سربراہ کے ہمراہ ان کے بھائی اور عملے کے دیگر افراد شامل تھے۔ ان میں ایک 18 سالہ طالبعلم اور 82 سالہ ایوی ایشن ماہر موجود تھیں۔
خیال رہے کہ جیف بیزوس نے اپنی کمپنی کا نام امریکا کے پہلے خلا باز کے نام سے منسوب کیا ہے۔ یہ خلائی راکٹ ٹیکساس کے دور دراز علاقے سے خلا کی جانب روانہ ہوا۔
Congratulations to all of Team Blue past and present on reaching this historic moment in spaceflight history. This first astronaut crew wrote themselves into the history books of space, opening the door through which many after will pass. #GradatimFerociter #NSFirstHumanFlight
— Blue Origin (@blueorigin) July 20, 2021
اس سے قبل رچرڈ برانسن جو کہ ورجن گلیکٹک کے بانی ہیں نے رواں ماہ 11 جولائی کو خلا کا سفر کیا تھا۔ تاہم رچرڈ برانسن کے راکٹ کے برعکس جیف بیزوس کا کیپسول مکمل طور پر آٹومیٹک تھا۔ اس نے بغیر پائلٹ کے 10 منٹ کی پرواز کی۔
Scenes from #NSFirstHumanFlight astronaut load. pic.twitter.com/L7u1ZaYn60
— Blue Origin (@blueorigin) July 20, 2021
بلیو اوریجن کے راکٹ کیسپول نے 106 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کی جو رچرڈ برانسن کی پرواز سے 16 کلومیٹر زیادہ بلند تھا۔ جیف بیزوس نے 2000ء میں اپنی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کی بنیاد رکھی تھی۔