میرے بوائے فرینڈ نے دھوکہ دیا تو اگلے دن زندہ نہیں بچے گا‘ سوناکشی سنہا

02:04 PM, 21 Jul, 2019

ممبئی:بھارتی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے والدین کی خواہش پر اپنے لئے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر میر ے بوائے فرینڈ نے میرے ساتھ دھوکہ دیا تو وہ اگلے دن زندہ نہیں بچے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا کے والدین نے اپنی بیٹی سے خواہش ظاہر کی ہے کہ اپنے لیے ایک اچھا جیون ساتھی ڈھونڈ لینا چاہئے۔ والدین کی خواہش پوری کرنے کے لیے اداکارہ نے سر جوڑ لیے ہیں اور کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اچھا لڑکا تلاش کرنا میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا جو شاید اب تک ایک راز ہی تھا ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کسی معروف شخصیت کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں اور اس بارے میں ابھی تک کسی کو معلوم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے بوائے فرینڈ نے مجھے دھوکہ دیا تو وہ اگلے دن زندہ نہیں بچے گا۔یاد رہے کہ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’خادانی شفا خانہ ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

شلپی دسگپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی فلم ”خاندانی شفا خانہ‘ ‘ میں انہوں نے نوجوان ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی فلم 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں