لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی اور پنجاب حکومت نے مریم نواز کی فیصل آباد نواز شریف رہا کرو ریلی سے قبل رکاوٹوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ابھی مریم نواز فیصل آباد ریلی کے لیے نکلیں نہیں تو سلیکٹڈ وفاقی اور پنجاب حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، عمران صاحب منتخب وزیراعظم کو گالیاں ، دھمکیاں ، سول نافرمانی اور لاک ڈا ﺅن کا اعلان، نواز شریف نے کون سا ٹی وی بند کروایا تھا ۔
انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سلیکٹڈ اور منتخب کا ہے، عمران صاحب کان کھول کر سن لیں مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں روک سکو تو روک لو، عمران صاحب جتنا پیسہ مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں عوام کو روٹی، روزگار اور گھر دیں عمران صاحب کیا کرتی ہیں اتنا خوف ، تین دن پہلے دھمکیاں دیں بات نہیں بنی عمران صاحب پھر دو دن پہلے پورے فیصل آباد میں دفع 144 لگائی اور ریلی کی اجازت نہ دی ۔
انہوں نے کہا عمران صاحب پھر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مروائے اور گرفتاریاں کی ، عمران صاحب پھر آخری دن جب کوئی بات نہ بنی تو رکاوٹیں ، اور راستے بند۔
انہوں نے کہا عمران صاحب اگر مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی اور جلسہ بڑا نہیں ، اگر ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں؟ دن کا دھرنہ ، سرکاری املاک اور پولیس کے سر توڑنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔