انگلش کپتان نے ورلڈ کپ فائنل کے نتیجے کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

11:55 AM, 21 Jul, 2019

لندن: ورلڈ کپ فائنل کا تنازعہ تاحال ختم نہ ہو سکا، ورلڈ چیمپئن بننے والی ٹیم انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا بھی بڑا بیان سامنے آ گیا، کہتے ہیں فائنل میچ کا نتیجہ جائز نہیں تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق بہت بڑا نہیں تھا۔


ایک انٹرویو میں انگلش کپتان نے ٹائی فائنل میں باؤنڈریز پر نتیجے کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا۔ انکے خیال میں مقابلے میں کوئی ایک بھی لمحہ ایسا نہیں تھا جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں کہ اس سے گیم پر فرق پڑا۔

مزید کہا کہ فائنل میچ اچھا ہوا لیکن ہم ورلڈ کپ جیت کر بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں اگر ہارجاتے تو ہماری مشکلات زیادہ بڑھ جاتیں۔

مزیدخبریں