بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی،حوالدار منظور عباسی شہید

11:12 AM, 21 Jul, 2019

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے اور بھارتی فوج کی جانب سے آرمی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال کے نتیجے میں حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ہفتہ کو ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 خواتین اور 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

مزیدخبریں