ڈی آئی خان:ڈسٹرکٹ ہسپتال اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 پولیس اہلکار شہید

10:29 AM, 21 Jul, 2019

ڈیرہ اسما عیل خان :صبح سویرے دہشت گردی کے 2 واقعات پیش آئے جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں فائرنگ سے 2اہلکار شہید ہوگئے ۔شہداءکی میتیں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جائی گئیں تو گیٹ پر خودکش حملہ کردیا گیا ،جس سے وہاں مزید 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

پے درپے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کوٹلہ سیداں میں 2 نوجوان شہید ہوئے ان کی میتیں یہاں ڈیرہ اسماعیل خان ٹراما سنٹر منتقل کی گئی تو خود کش حملہ ہوا،خود کش حملہ آور کے جو بال اور ٹانگیں ملی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ خود کش حملہ آورکم عمر لڑکی ہے ۔

فرانزک کے بعد ہی مکمل اطلاع دی جائے گی جبکہ 7 سے 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،4 پولیس اہلکار اور 3 افراد جانبحق ہوئے۔

مزیدخبریں