الیکشن میں کامیاب ہو کر نواز شریف کو جیل سے باہر نکالیں گے: شہباز شریف

08:01 PM, 21 Jul, 2018

سلانوالی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، دوبارہ موقع ملا تو پاکستان کو ملائیشیا اور ترکی بناؤں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پاکستان کی اہم سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی  کی حمایت کا اعلان کر دیا
 
 سلانوالی میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کیے، کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ سابق وزیراعظم کو بیمار والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ الیکشن میں کامیاب ہو کر نواز شریف کو جیل سے باہر نکالیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ملک میں صدارتی انتخابات رواں سال اگست میں ہوں گے
  

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، عمران خان نے کے پی کا بیڑا غرق کر دیا۔ عمران خان یوٹرن لینے کے بہت بڑے ماہر ہیں، جہاں یوٹرن کا نشان ہے وہاں عمران خان کی تصویر لگنی چاہیے۔ پشاور میں میٹرو بس کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا، پشاور میں میٹرو تو نہ بنی کھنڈر ضرور بن گئے۔ پشاور میں لاہور کے مقابلے میں میٹرو پر 40 ارب روپے زیادہ لگا کر فراڈ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں