احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی

04:25 PM, 21 Jul, 2018

لاہور : لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔

ہفتے کو احتساب عدالت لاہور کے روبرو فواد حسن فواد کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پردوبارہ پیش کیا گیا۔نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے برآمد موبائل اور لیپ ٹاپ سے مزید ثبوت ملے ہیں-مزید تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی جائے۔

فواد حسن فواد کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ابھی تک نیب کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فواد حسن فواد کے طبی معائنہ کیلئے بورڈ کی تشکیل اور تنخواہوں کی بحالی پر نیب سے جواب بھی طلب کرلیا-

مزیدخبریں