اسد عمر کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ،رہنما پی ٹی آئی محفوظ رہے

03:04 PM, 21 Jul, 2018

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کردی گئی جبکہ اسدعمر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان واقعے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں:میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔ایس پی نے کہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں