لاہور :پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان مصباح الحق نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت سے متعلق افواہوں پر شدید رد عمل کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل ایک خبر سامنے آئی تھی کہ سابق کرکٹر مصباح الحق نے لاہور ے حلقہ این اے 131 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارعاصم محمود کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے حلقہ این اے 131 عاصم محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق اور مایہ ناز کپتان مصباح الحق کا پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریئے سے اتفاق کرنا خوش آئند ہے۔تاہم اس حوالے سے مصباح الحق نے وضاحت جاری کی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایسی افواہوں کو پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ ایسے لوگوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں۔ مصباح الحق نے واضح الفاظ میں پیپلز پارٹی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔فخر زمان کرکٹ کے بادشاہ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد اگلے ہفتے 25 جولائی کو ہوگا۔ جبکہ جس حلقے میں مصباح الحق نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی میدان میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق اپنے آبائی شہر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہی حمایت کر رہے ہیں۔