فخر زمان کرکٹ کے بادشاہ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

01:58 PM, 21 Jul, 2018

بلاوایو : قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے بادشاہ سر ویوین رچرڈز ، سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن اور اپنے ہم وطن کا انتہائی بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 28سالہ فخر زمان نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ،فخر زمان اب تک 17ون ڈے میچز میں 75.39کی اوسط سے 980رنز سکور کرچکے ہیں اور اگر انہوں نے زمبابوے کیخلاف اتوار کو شیڈول آخری ون ڈے مقابلے میں مزید 20رنز سکور کرلیے تو وہ تیز ترین ہزار ون ڈے رنز سکور کرنے والے بلے باز بن جائیں گے ، ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز سکور کرنے اعزاز اس وقت مشترکہ طور پر سر ویون رچرڈز ، بابر اعظم ، کیون پیٹرسن ، جوناتھن ٹروٹ اور کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنہوں نے 21،21 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاک فوج ،بحریہ نے اور سابق کرکٹرز نے فخرزمان اور دیگر کھلاڑیوں کی بیٹنگ کو سراہا

یاد رہے کہ فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پانچویں بلے باز بھی بن گئے ہیں۔جارح مزاج بلے باز نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ بھی توڑا، جو انہوں بھارت کے خلاف 1997  میں 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014 ئ میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراو¿نڈ میں شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

مزیدخبریں