صادق آباد کی شریف فیملی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

12:48 PM, 21 Jul, 2018

صادق آباد:عام انتخابات 2018 ءمیں جہاں چند دن باقی ہیں وہیں لوگوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ جماعتوں کے بارے رائے اور ووٹ دینے کے حوالے سے باتیں سامنے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق نیونیوز نے صادق آباد میں "شریف فیملی " ڈھونڈ نکالی ہے جنہوں نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

محمد شریف کے بیٹوں کے نام نوازاور شہبازشریف ہیں جبکہ نواز، شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حمایت کریں گے ۔نواز اور شہباز شریف کے والد شریف جان نے کہا کہ نوازشریف نے جیل جاکر دلبرداشتہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس وقت ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں جبکہ انکے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹں(ر)صفدر کو بھی سزا سنائی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں