بلاول بھٹو کی ڈگری جعلی ہے، سردار عبدالرحیم کا دعویٰ

11:38 AM, 21 Jul, 2018

کراچی: پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنمائوں نے زرداری لیگ کو جنم دے کر ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی کو دفن کر دیا ہے۔ موجودہ حالات میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔ موجودہ نگراں حکومت کی مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں ہے اگر دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام اس الیکشن کو مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے کیونکہ آکسفرڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: 'پرویز خٹک کے جیتنے کے باوجود کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا'
 

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے لیے غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام آئینی تقاضا ہے موجودہ نگراں حکومت مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں.

سردار عبدالرحیم نے الزام عائد کیا کہ تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز ، ایس ایچ اوز وہی ہیں جو پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں مزے لوٹ رہے تھے اور ان کے پیپلز پارٹی کے سابق وزرا اور مختلف رہنمائوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ایسے افسروں کی موجودگی میں غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں