پرتگالی فٹبال سٹارکرسٹیانو رونالڈو نے 2 سال کی معطل جیل سزاقبول کرلی

11:32 AM, 21 Jul, 2018

لندن: اپنے کھیل کی بدولت پوری دنیا میں ایک خاص مقام حاصل کرنے والے پرتگالی فٹبا ل سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس فراڈ کیس میں سپینش حکام سے ڈیل کے نتیجے میں 2 سال کی معطل جیل سزا اور 12.1 ملین پاﺅنڈ ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حاصل ہی میں ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر یوونٹس میں جانے والے رونالڈو نے سپینش حکام کو 12.1 ملین پاﺅنڈ کے علاوہ 4.7 ملین پاﺅنڈ قانونی اخراجات کی مد میں بھی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان پر امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر 12.8 ملین پاﺅنڈ ٹیکس چھپانے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا
خیال رہے کہ سپین میں 2 سال سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتااور وہ جرمانہ ادا کرکے اس سے گلوخلاصی حاصل کرسکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں