چین اور روس کا شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار

10:15 AM, 21 Jul, 2018

بیجنگ: چین اور روس نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر سخت پابندیاں برقرار رکھے۔

چین اور روس نے شمالی کوریا کے حوالے سے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو امن کوشش کا انعام دیا جائے۔

مزید پڑھیں: مہاجرین کے موضوع پر بداعتمادی کا خاتمہ ضروری ہے، میرکل

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ پو مپیو نے اقوام متحد ہ کو درخواست کی ہے کہ وہ شمالی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر نے سلامتی کونسل کو شمالی کوریا سے مذاکرات پر بریفنگ بھی دی۔ امریکی سفیر نکی ہیلے کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے پر سہولتیں دی جا سکتی ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں