حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس فیصلہ آج سنایا جائیگا

08:49 AM, 21 Jul, 2018

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس میں فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ماتحت عدالت میں دلائل کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد کر دی گئی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انہیں 21 جولائی کو ہی کیس کا فیصلہ دینا ہے اور مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔ حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ ابھی دلائل مکمل نہیں ہو سکتے جس حد تک دلائل دے سکے دیں گے۔

مزید پڑھیں: انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد اکرم خان نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ سے کیس کی سماعت اور فیصلے کے لیے دس دن مانگے تھے مگر ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔ خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ وہ ماتحت ہونے کے ناطے عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

انھوں نے حنیف عباسی کے وکیل سے کہا کہ دلائل سنیں گے چاہیے اگلا دن بھی آ جائے اور دلائل سننے کے بعد چیمبر میں بیٹھ کر فیصلہ لکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: پی ٹی اے نے مزید 3 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ معطل کردیا

اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے وکیل نے گواہ نعیم کا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا اور کہا کہ گواہ نے بیان دیا ہے اس کا سرٹیفیکٹ دینا چاہتے ہیں جس پر حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ گواہ کے بیان کی کلیریکل غلطیوں کو اس موقع پر درست نہیں کیا جا سکتا۔ گواہ نے 2015 میں بیان ریکارڈ کروایا اور نیب دلائل مکمل کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں