بھارت سازشوں سے باز نہ آیا تو اسے خمیازہ بھگتنا ہو گا، چینی میڈیا

08:38 PM, 21 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ:  چینی میڈیا نے بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کے بیان   کہ تمام ممالک بھارت کی حمایت کرتے ہیں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا،نئی دہلی کی یہ سازش بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے،بھارت دوکھلم میں طویلی المیعاد استحکام کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،بھارت کا دوکھلم کو تین جنکشنی علاقہ کہنا نئی دہلی کے مجرمانہ ضمیر کو ظاہر کرتا ہے،کوئی بھی ملک بھارتی جارحیت کی طرفداری نہیں کرے گا،بھارت اپنی ناکام سازشوں سے باز نہ آیا تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔

چین کے سرکاری خبر رساں ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے پالیمنٹ میں یہ بیان دیا کہ تمام ہمسائیہ ممالک بھارت کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں سراسر جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی بیان ہے ۔نئی دہلی کی یہ سازش چین کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ بھارت سازش کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔کوئی بھی ملک بھارت کی طرفداری نہیں کرے گا۔ اگر بھارت اپنی ناکام سازشوں سے باز نہ آیا تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔بھارت دوکھلم میں طویلی المیعاد استحکام کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ دوکھلم چینی علاقہ ہے دوطرفہ فوجوں کی واپسی بھارت کی جانب سے دیوانے کا خواب ہے۔

مزید کہنا تھا کہ چین دو طرفہ فوجی انخلا کے موقف کی کبھی بھی حمایت نہیں کرے گا ۔بھارت کو جلد ہی غیر مشروط یہ علاقہ خالی کرنا پڑے گا۔ بھارت کا دوکھلم کو تین جنکشنی علاقہ کہنا نئی دہلی کے مجرم ضمیر کو ظاہر کرتی ہے۔ابھی تک چین انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتا آ رہا ہے صبر کا پیمانہ کسی بھی وقت لبریز ہو سکتا ہے ۔ اگر بھارت اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل نہیں کرنا چاہتا تو چین غیر سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع کو حل کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چین کا مشقوں میں اصل گولہ برود استعمال کرنا شو کیلئے نہیں ہے ۔ ابھی چین عوامی خواہشات کے پیش نظر صبر کا دامن پکڑے ہوئے ہے ۔ چین کی ایک انچ زمین بھی کوئی نہیں لے سکتا۔

مزیدخبریں