نیویارک: بھارت ایشیا پیسفک میں ایڈز کے نئے انفیکشن میں سب سے اوپر آ گیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے بعد بھارت ان دس ممالک میں آ گیا ہے جہاں 2016میں ایشیا پیسفک میں 95فیصد سے زائد ایچ آئی وی کے تمام نئے انفیکشن سامنے آئے ہیں اور بھارت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔
’’ اینٹنگ ایڈز‘‘ کے نام سے اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی /ایڈز پر مشترکہ پروگرا م کے تحت یو این ایڈز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2.1ملین افراد ایچ آئی وی کے ساتھ رہ رہے ہیں جس میں سالانہ80ہزار نئے انفیکشن ہیں جبکہ 2005 میں سالانہ واقعات ایک لاکھ 50ہزار افراد تھے ۔