کرپٹ حکمران بچ گئے تو بڑی بربادی ہو گی: طاہر القادری

07:41 PM, 21 Jul, 2017

لاہور: پاکستان عوام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنے حصے کا کام جرات مندی سے کیا۔ بادی النظر میں وزیر اعظم اور ان کے بچے منی ٹریل نہیں دے سکے ۔ تاہم اب سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

طاہر القادری نے کہا کہ دیکھتے ہیں محفوظ فیصلہ آنے پر کون غیر محفوظ ہوتا ہے۔ کرپٹ حکمران بچ گئے تو بڑی بربادی ہو گی۔ امید ہے اس بار جعلساز قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمانوں نے عدالتی معاملہ پر غیر مہذب زبان استعمال کی۔ جبکہ عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے کی دھمکی پر وزیر اعظم کی بھی گرفت ہونی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 
 

مزیدخبریں