کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا ٹی وی سکرین پر ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ بہت جلد ایک رئیلٹی شو میں نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق رئیلٹی شو کا نام "آج میرا ناچے گی" ہے اسکے ہدایتکار عمران اسلم ہیں شائقین جلد اس شو کو دیکھ سکیں گے، شو کی ریکارڈنگ کیلئے میرا کراچی بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ میرا پاکستان کی محنتی اداکارہ ہیں جو کام کی تلاش میں رہتی ہیں انہیں جو بھی کام ملے وہ اسے کرنے کیلئے تیار ہو جاتی ہیں۔