اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ظفر حجازی کو آج ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طبیعت بگڑ گئی ۔ معائنےکےلیے پمزاسپتا ل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق رپورٹ آنے کےبعد ہی اسپتال میں داخل کرنے کافیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل سپیشل جج سنٹرل طاہرمحمود نے ظفرحجازی کےخلاف ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں درخواست ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا تھا۔ ایف آئی اے اہلکارظفرحجازی کو پرائیویٹ گاڑی میں لے کرچلے گئے۔ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ شواہد ملنے کےبعد درج کیا ۔ عدالت نے درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی کی درخواست ضمانت منسوخ کی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں