وارسا: پولینڈ میں سپریم کورٹ کا کنٹرول سیاستدانوں کو دینے کا ایک نیا متنازعہ قانون منظور کر لیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ میں سپریم کورٹ کا کنٹرول سیاستدانوں کو دینے کا ایک نیا متنازعہ قانون منظور کر لیا گیا ہے ۔ قبل ازیں اس قانونی مسودے پر یورپی یونین اور ملکی اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
ملکی اپوزیشن اور یورپی یونین کے مطابق عدلیہ میں اصلاحات کے نام پر جو نیا قانون منظور کیا گیا ہے، وہ بنیادی جمہوری اصولوں، عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کو بری طرح متاثر کرے گا۔
رائے شماری میں ایوان زیریں کے 235 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا اور 192 نے اس کی مخالفت کی جب کہ 23 اراکین نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔