اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر صحافی کے سوال پر وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے .وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں، وہ (ن) لیگ کے سپاہی ہیں، وہ 24،24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ ان کی جہاں جہاں ضرورت تھی وہ موجود تھے اور اس معاملے میں ان کی مشاورت بھی شامل رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں