مسلم حسینہ ”مس ورلڈ آسٹریلیا“ منتخب

05:11 PM, 21 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

سڈنی: 25سالہ مسلم حسینہ اسما ولودر ”مس ورلڈ آسٹریلیا 2017“  کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہو گئیں۔  بوسنین نژاد مسلم حسینہ اسما ولودر کی تاجپوشی کی تقریب ملبورن کے گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں انھیں قیمتی تاج پہنایا گیا۔

تاجپوشی کے بعد حاضرین سے کی گئی گفتگو کے دوران اسما ولودر کا موضوع اسلام اور اسلام سے جڑی دنیا بھر میں بے بنیاد باتیں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سے متعلق پھیلائی گئی بہت سی باتیں بے بنیاد ہیں، کسی انفرادی فعل کو ہم مذہب کیساتھ نہیں جوڑ سکتے۔ وہ اس اعزازکے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔

خیال رہے کہ اسماءلودر کا تعلق بوسنیا سے ہے اور   1992ءمیں بوسنیا میں جاری نسل کشی کے سب والدین کے ہمراہ آسٹریلیا منتقل ہوگئی تھیں۔

مزیدخبریں