پاناما کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع

02:25 PM, 21 Jul, 2017

اسلام آباد: پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم شریک ہے اور لیگل ٹیم وزیراعظم کو پاناما کیس کی سماعت پر بریفنگ دے رہی ہے۔

ادھر وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت بہت خوبصورتی سے اختتام کو پہنچی ہے گزشتہ روز معزز ججز صاحبان کو کچھ غلط فہمی ہوئی جو آج دور کر دی اور فیصلہ عدالت نے کرنا ہے اب جو بھی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف صاحب کا جو بھی موقف تھا وہ سامنے آ گیا اس لیے انہیں نہیں بلایا گیا۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی مسلسل پانچویں سماعت ہوئی اور آج فریقن کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد تین رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جس کو بعد میں سُنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں